سورة المؤمنون - آیت 61

أُولَٰئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَابِقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ایسے ہی لوگ بھلائی کے کاموں میں تیزی کرتے ہیں اور وہ ان کی طرف دوسروں سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) ان آیات میں ان لوگوں کا ذکر فرمایا ہے ، جو نیکیوں کے حصول میں سبقت کرتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ جلدی جلدی دامن مراد کو نیکیوں اور فضیلتوں سے بھر لیں ، یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ کی محبت ہے اور وہ ہر وقت اس کی نافرمانی سے ڈرتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ان کا محبوب خدا انکی کسی حرکت سے ناراض ہوجائے ، وہ اللہ کی آیتوں پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں ، اور اس کے حکموں کو مانتے ہیں ، وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے وہ جانتے ہیں کہ اللہ کی ذات بےمثل اور بےہمتا ہے اور اس قابل ہے کہ پوری توجہ کے ساتھ اس کی عبادت کی جائے ، وہ اللہ کی راہ میں اپنے مال ودولت کو خرچ کرتے ہیں اور دل میں ڈرتے بھی ہیں ، کہ اس میں ریا اور نمود کا شائبہ نہ ہونے پائے ۔