مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ
انہوں نے اللہ کو اس کا صحیح مقام نہیں دیا، بیشک اللہ بڑی قوت والا، بڑی عزت والا ہے۔
(ف ٢) وہ خدا جو ادراک وفہم کی حدود سے بالا ہے جسے نظر نہیں پاسکتی ، اور جو زمان ومکان سے منزہ وپاک ہے جو سب کا خالق اور پیدا کرنے والا ہے ، جس نے اعلی وادنی اور دوست ودشمن سب پر عنایات کی بارش فرمائی ہے ، اس کا کیونکر شریک اور ساجھی ہو سکتا ہے ، جو سب پر غالب ہے ، جس کی حکومت کے دائرے سے کوئی چیز خارج نہیں ، جو قاہر ، مختار ہے اور قوی وعزیز ہے ، اس کے متعلق خیال بھی نہیں کیا جا سکتا ، کہ خود اسی کی ادنی مخلوق اس کی ہمسر ہو سکے ۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں نے اللہ کی عظمت وجلال کا صحیح صحیح اندازہ ہی نہیں کیا ، اور کما حقہ اس کو نہیں پہچانا ۔ حل لغات : مثل : ہر وہ بات جس میں کوئی باریک نکتہ پہناں ہو ۔ الطالب : یعنی عقیدت مند ۔ المطلوب وہ جس سے عقیدت ہو ۔