سورة الأنبياء - آیت 50

وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَاهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہی بابرکت ذکر (یعنی قرآن) بھی ہم نے نازل کیا ہے، تو کیا تم لوگ اس کے منکر ہو۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) اہل کتاب سے خطاب ہے ، کہ جب قرآن بھی صحف سابقہ کی طرح اللہ کی کتاب ہے اور اس میں نصیحت وبرکت کا سامان وافر موجود ہے ، تو پھر یہ محرومی کیوں ہے کہ تم اس کو نہیں مانتے کیا اسی وجہ سے کہ دلوں میں ایمان کی روشنی باقی نہیں رہی ، اور خوف خدا کا خیال اٹھ گیا ہے ۔ حل لغات : رشدہ : پیغمبرانہ فراست ۔ التماثیل : جمع تمثال ، مورتیاں ۔