سورة طه - آیت 120

فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَانُ قَالَ يَا آدَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَىٰ شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَمُلْكٍ لَّا يَبْلَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

لیکن شیطان نے اس کے دل میں وسوسہ (٥٣) پیدا کیا، کہا اے آدم ! کیا میں تمہیں وہ درخت بتا دوں جسے کھا کر تم جنت میں ہمیشہ رہو گے اور کبھی پرانی نہ ہونے والی حکومت پالو گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: شَجَرَةِ الْخُلْدِ: خلد کا درخت ، جس کا پھل کھا کر دوامی نعمت حاصل ہوجائے ۔