سورة مريم - آیت 46
قَالَ أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ ۖ وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ان کے باپ نے کہا (٢٧) اے ابراہیم ! کیا تم میرے معبودوں سے منہ پھیر رہے ہو اگر تم باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کردوں گا، اور تم مجھ سے ایک طویل مدت کے لئے دور ہوجاؤ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: أَرَاغِبٌ: رغب کا صلہ جب عن ہو تو اس کے معنی نفرت کے ہوتے ہیں ۔ مَلِيًّا: ملادۃ ، من الدھر ۔ بہت زیادہ عرصہ ۔