سورة مريم - آیت 24

فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تو فرشتے نے اس کی نچلی جانب سے پکارا (١٢) کہ تم غم نہ کرو، تمہارے رب نے تمہارے نیچے کی جانب ایک چشمہ جاری کردیا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: سَرِيًّا: چشمہ یا نہر ، بعض سلف سے سریا کے معنی شریف اور کریم النفس شخص کے بھی آئے ہیں مگر یہ کچھ صحیح نہیں معلوم ہوتے کیونکہ تحتک کا لفظ بچے کے لئے کوئی عمدہ تعبیر نہیں ہوسکتی ، نیز اس کے بعد بطور لف و نشر مرتب کے کلی واشربی کا لفظ آیا ہے جو اس بات پر دال ہے کہ سریا کے معنی چشمہ یا نہر کے ہوں ۔