سورة مريم - آیت 8

قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

زکریا نے کہا، میرے رب ! میرے گھر لڑکا (٤) کیسے ہوگا، میری بیوی بانجھ ہے اور میں انتہائی بوڑھا ہوچکا ہوں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : عَاقِرًا: عقر کے معنی چلنے سے باز رکھنے اور مجروح کرنے اور بلند یا ویران عمارت کے ہیں ، یہاں مراد ہے کہ بیوی ناقابل اولاد ہے ۔