سورة الكهف - آیت 86

حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًا ۗ قُلْنَا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہاں تک کہ جب وہ آفتاب ڈوبنے کی جگہ (٥٣) پہنچ گیا، تو اسے گرم کیچڑ کے ایک چشمے میں ڈوبتا ہوا پایا اور وہاں سے ایک قوم ملی ہم نے کہا، اے ذوالقرنین ! (تمہیں اختیار ہے) یا تو انہیں تم عذاب دو یا ان کے ساتھ اچھا معاملہ کرو۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: تَغْرُبُ: مراد یہ ہے کہ ایسا معلوم ہوتا تھا ، اسی لئے وَجَدَهَا کا لفظ استعمال کیا ہے ۔