سورة الكهف - آیت 83
وَيَسْأَلُونَكَ عَن ذِي الْقَرْنَيْنِ ۖ قُلْ سَأَتْلُو عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور (کفار مکہ) آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال (٥١) کرتے ہیں، آپ کہہ دیجئے کہ میں عنقریب اس کے حالات سے متعلق کچھ آیتوں کی تلاوت کرتا ہوں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: ذوالْقَرْنَيْنِ : قون وسعت یا حصہ اقتدار سے تعبیر ہے ۔ حضور (ﷺ) نے حضرت علی سے کہا تھا ” إِنَّ لَكَ فِي الْجَنَّةِ كَنْزًا وَإِنَّكَ ذُو قَرْنَيْهَا “۔