سورة الكهف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربا، بے حد رحم کرنے والا ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) مکی سورۃ ہے ، اس کے فضائل میں سے ہے کہ جو شخص اس کی دس اول آیتیں پڑھ لے گا ، دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا ، کیونکہ ان دس آیتوں میں وہ حقائق ومعارف ہیں کہ ان کے جان لینے کے بعد مرد مومن اجل وفریب کی راہوں سے آگاہ ہوجاتا ہے ، اور ایمان کی اس بلندجگہ پر متمکن ہوجاتا ہے ، جہاں سے اس کو نیچے اتارنا ناممکن ہے تفصیل آیندہ صفحے پر دیکھئے ۔ حل لغات : عوجا : کجی ، ٹیڑھا پن ، پیچیدگی ، قیما : برقرار رکھنے والی ، قائم رکھنے والی ، باسا : عذاب ، شدت ، سختی ۔