سورة الفاتحة - آیت 2

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہاں کا پالنے والا ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) خدا کے متعلق قرآنی تخیل یہ ہے کہ وہ ساری کائنات کا رب ہے اس کی خدائی زمان ومکان کی قیود سے بالا و بلند ہے ۔ حل لغات : الْحَمْدُ: مصدر تعریف وستائش اس صورت میں جبکہ ممدوح مختار اور فعل جمیل وخیر ہو ۔ رَبِّ : اسم صفت جو تخلیق واختراع کے بعد کائنات کا ہر منزل میں خیال رکھے یعنی ایجاد و تصویر سے لیکر تکمیل و تزئین تک ہر مرحلے میں اس کا التفات کرم فرما رہے۔ الْعَالَمِينَ  : جمع عالم اسم آلہ خلاف قیاس ، دنیا یا کائنات ، ہر شے ہر جگہ ، ہر چیز ۔