سورة النحل - آیت 80
وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّن بُيُوتِكُمْ سَكَنًا وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ الْأَنْعَامِ بُيُوتًا تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ إِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَا أَثَاثًا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اللہ نے تمہارے گھروں (٥١) کو تمہارے لئے رہنے کی جگہ بنائی ہے اور چوپایوں کے چمڑوں سے تمہارے لئے خیموں کے گھر بنائے جنہیں تم اپنے سفر و حضر میں اٹھائے پھرتے ہو، اور ان (بھیڑوں) کے اون اور اونٹوں اور بکریوں کے بالوں سے اوڑھنا بچھونا اور ایک وقت مقرر تک فائدہ اٹھانے کی چیزیں بنائیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : سَكَنًا: مستقل اور ناقابل انتقال مکان ، ظَعْنِكُمْ: ظعن کے معنی کوچ کرنے اور سیر کرنے کے ہیں ، اور ظاعن مسافر کو کہتے ہیں ۔