سورة البقرة - آیت 171

وَمَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ إِلَّا دُعَاءً وَنِدَاءً ۚ صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کافروں کی مثال (248) اس چرواہے کی ہے جو کسی جانور کو پکارتا ہے لیکن وہ (جانور) سوائے پکار اور آواز کے کچھ نہیں سنتا، یہ اہل کفر بہرے، گونگے اور اندھے ہیں یہ لوگ کچھ نہیں سمجھتے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَنْعِقُ: مادہ فعوق ، مال ڈھور کے پیچھے چلانا ۔