سورة الرعد - آیت 24
سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور کہیں گے کہ آپ حضرات پر آپ کے صبر کی بدولت اللہ کی سلامتی ہے، پس آخرت کا وہ گھر کیا ہی اچھا گھر ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) جو لوگ نادانی کی وجہ سے اسلام پر معترض ہوتے ہیں اور اسلامی تعلیمات میں انہیں انتقام کی آگ بھڑکتی ہوئی نظر آتی ہے ، انہیں اس آیت کے معارف پر غور کرنا چاہئے قرآن کہتا ہے عاقبت میں ان لوگوں کا حصہ ہے ، جو برائی كاجواب نیکی سے دیتے ہیں ، مخالف سے درگزر کرتے ہیں ، اور انہیں حسن سلوک سے نادم کرتے ہیں ، کیا اس سے بہتر تعلیم اور پیرایہ بیان آپ کو کہیں اور جگہ مل سکتا ہے ؟ جس میں اس قدر اعلیٰ سلوک کی ترغیب موجود ہو ، حل لغات : يَدْرَءُونَ: الدر ، الدفع ، دور کرنا ، عُقْبَى الدَّارِ: انجام ۔