سورة ھود - آیت 74
فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ وَجَاءَتْهُ الْبُشْرَىٰ يُجَادِلُنَا فِي قَوْمِ لُوطٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس جب ابراہیم کے دل سے ڈر (٦١) نکل گیا، اور انہیں خوشخبری مل گئی تو وہ قوم لوط کے بارے میں ہم سے جھگڑنے لگے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : أَهْلَ الْبَيْتِ: خاوند ، بیوی ، اور بچے ، اس لفظ سے جو حضرت سارہ (علیہ السلام) کے لئے بالخصوص استعمال کیا گیا ہے ، یہ معلوم ہوا کہ لفظ اہل الہیت کا اولین اطلاق عورت پر ہوتا ہے، الرَّوْعُ: ڈر ، خوف ، ہراس ۔