سورة ھود - آیت 68
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا إِنَّ ثَمُودَ كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کہ گویا وہ ان گھروں میں کبھی تھے ہی نہیں (٥٥) آگاہ رہیے کہ قوم ثمود نے اپنے رب کا انکار کردیا تھا، آگاہ رہیے کہ قوم ثمود کے لئے اللہ کی رحمت سے دوری لکھ دی گئی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) قوم ثمود نے حسب دستور مخالفت کی اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں ، اور انتہائی بغض وعناد کا ثبوت دیا اللہ تعالیٰ نے پہلے سے آگاہ کردیا تھا ، کہ عذاب تمہارے سر پر منڈلا رہا ہے ، اللہ کے شعائر سے تعرض نہ کرو ورنہ نتیجہ ہلاکت ہوگا ، یہی ہوا کہ سخت آواز نے انہیں آگھیرا اور ایسے مٹ گئے کہ ﴿كَأَنْ لَمْ يَغْنَوْا فِيهَا﴾گویا کہ ان میں کبھی آباد ہی نہ تھے ۔