سورة ھود - آیت 23
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَخْبَتُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بیشک جو لوگ ایمان (١٧) لائے اور عمل صالح کیا اور اپنے رب کے حضور خشوع و خضوع اختیار کیا وہی لوگ جنت والے ہوں گے، اس میں ہمیشہ کے لئے رہیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اخبات کے معنی خشوع وطمانیت کے ہیں ، یعنی وہ لوگ جو اپنی خواہشات نفس کو اللہ کے تابع کردیں اور پھر اس ایثار پر مطمئن بھی ہوں ، تکلیفوں اور مصیبتوں کو خدا کی راہ میں برداشت کریں اور اس کے بعد خوش بھی ہوں ، تو یہ لوگ مبارک ہیں ، اور خدا کی رضا کو حاصل کرنے والے ۔