سورة یونس - آیت 59
قُلْ أَرَأَيْتُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ لَكُم مِّن رِّزْقٍ فَجَعَلْتُم مِّنْهُ حَرَامًا وَحَلَالًا قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ ۖ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آپ پوچھیے کہ تمہارا کیا خیال ہے، اللہ نے تمہارے لئے جو روزی بھیجی ہے اس میں سے کسی کو حلال (٤٥) بناتے ہو اور کسی کو حرام، آپ پوچھیے کہ کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے، یا تم اللہ پر افترا پردازی کرتے ہو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) یعنی حرام وحلال کے لئے اللہ تعالیٰ نے کچھ اصول مقرر کر رکھے ہیں ہر شخص کو بجائے خود اختیار نہیں کہ وہ اللہ کی بعض نعمتوں کو حلال قرار دے اور بعض کے متعلق کہدے کہ یہ حرام ہیں ۔