سورة یونس - آیت 42
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ ۚ أَفَأَنتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا لَا يَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ان میں سے بعض آپ کی باتیں بظاہر سنتے ہیں تو کیا آپ اپنی بات بہروں کو سنائیں گے، اور چاہے وہ عقل سے بے بہرہ ہوں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ۔ یعنی بظاہر سنتے ہیں ۔ الصُّمَّ: جمع اصم بمعنی بہرہ ۔