سورة التوبہ - آیت 57

لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَأً أَوْ مَغَارَاتٍ أَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اگر انہیں کوئی پناہ کی جگہ (44) یا کوئی غار یا سر داخل کرنے کی کوئی جگہ مل جاتی تو بدکتے ہوئے اس جانب بھاگ کھڑے ہوتے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) یعنی منافقین بےحد بزدل ہیں مسلمانوں کے ساتھ محض جبرا وقہرا رہتے ہیں ، ورنہ انہیں ایک لمحہ کی صحبت گوارا نہیں انہیں کہیں ذلیل ترین جگہ بھی پناہ کی مل جائے تو قبول کرلیں ، اور دوڑتے ہوئے جائیں ، حل لغات : کسالی : جمع کسلان ، بےرغبت کاہل سست ۔ مغرت : جمع مغارۃ ، اخفش کہتے ہیں اس کے معنی گڑھے کے ہیں بعض کے نزدیک پہاڑ کے غار کو کہتے ہیں ۔