سورة التوبہ - آیت 32
يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھانا (26) چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور کو بہرحال پورا کرنا چاہتا ہے، اگرچہ کفار ایسا نہیں چاہتے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف3) یعنی کفار چراغ ہدایت کو بجھانے کی فکر میں ہیں ، اور یہ نہیں جانتے کہ اللہ کا فیصلہ کیا ہے ، اللہ چاہتا ہے کہ اس روشنی کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے ، وہ پوری کوشش کر دیکھیں ، یہ مصباح منیر روشن ہی رہے گا ۔