سورة الانفال - آیت 9

إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُم بِأَلْفٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جب تم لوگ اپنے رب سے فریاد (6) کر رہے تھے، تو اس نے تمہاری سن لی اور کہا کہ میں ایک ہزار فرشتوں کے ذریعہ تمہاری مدد کروں گا جو یکے بعد دیگرے اترتے رہیں گے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مُرْدِفِينَ: مردف کی جمع ہے ، یعنی فرشتے ، ردیف دار آتے ہیں گے ،