سورة الاعراف - آیت 178

مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جسے اللہ ہدایت (108) دے وہی سیدھی راہ پر چلنے والا ہوتا ہے، اور جسے گمراہ کردے وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہوتے ہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) غرض یہ ہے کہ جب تک توفیق الہی شامل حال نہ ہو ، ہدایت کا حصول ناممکن ہے اور توفیق الہی کے حصول کے لئے طلب صادق اور اخلاص شرط ہے جو ان لوگوں میں موجود نہیں ۔ حل لغات : اخلد الی الارض : زمین میں دھنستا چلا گیا ، یعنی رضیت پسندی اختیار کرلی ۔