إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ
بے شک جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے، اور کبر و غرور کی وجہ سے ان سے منہ موڑیں گے ان کے لئے آسمان کے دروازے (28) نہیں کھولے جائیں گے، اور وہ جنت میں نہیں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہوجائے، اور ہم مجرموں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں
حل لغات: أَبْوَابُ السَّمَاءِ: جمع باب ، دروازہ راستہ ۔ الْجَمَلُ: کے معنی عام مترجمین نے اونٹ کے کئے ہیں ، اس لئے کہ یہ معنی زیادہ متبادر نہیں ، الجمل موٹے رسے کو بھی کہتے ہیں ، یہ زیادہ صحیح معنی ہیں کیونکہ اس طرح سوئی اور رسے میں ایک تلازم قائم رہتا ہے ۔ سَمِّ: کے معنی ناکہ اور سوراخ کے ہیں ،