سورة الانعام - آیت 154
ثُمَّ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ تَمَامًا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُم بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب (154) دی تھی، ان لوگوں پر اپنی نعمت کو تمام کرنے کے لئے جو اچھے کام کرتے تھے، اور جس میں ہر چیز کھول کر بیان کردی گئی تھی، اور انسانوں کے لئے ذریعہ ہدایت و رحمت تھی، تاکہ وہ لوگ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔