سورة الانعام - آیت 60
وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَىٰ أَجَلٌ مُّسَمًّى ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور وہی ہے جو رات کے وقت تم پر نیند (58) طاری کرتا ہے، اور دن کے وقت جو کچھ تم کرتے ہو اس کی خبر رکھتا ہے، پھر تمہیں دن میں دوبارہ اٹھاتا ہے، تاکہ زندگی کی مقررہ مدت پوری کی جائے، پھر تمہیں اسی کے پاس لوٹ کرجانا ہے، پھر وہ تمہارے کیے کی خبر دے گا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔