سورة الانشقاق - آیت 2
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور وہ اپنے رب کا حکم مان لے گا، اور یہی اس کے لائق ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اپنے پروردگار کے حکم سننے کو کان لگائے گا یعنی ہمہ تن متوجہ ہوجائے گا اور وہ اسی لائق کیا گیا ہے یعنی وہ تعمیل کو ہر وقت آمادہ ہے