سورة الإنفطار - آیت 8
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے جس شکل میں چاہا تیرے جسم کی ترکیب کی
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جس شکل وصوررت میں چاہا اپنے قانون قدرت سے تجھے مرکب کردیا اے بنی آدم کیا تمہیں ان واقعات میں شک ہے پھر کیوں تم ان باتوں کو مان کر الٰہی شریعت کے منکر ہو