سورة الإنفطار - آیت 5
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس وقت ہر شخص جان لے گا کہ اس نے کیا عمل آگے بھیجا تھا، اور کیا پیچھے چھوڑ دیا تھا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس روز قیامت ہوگی تو اس وقت ہر نفس جو زندگی میں پہلے کرچکا ہوگا اور جو نیک کام مثل صدقہ جاریہ یا بدعمل مثل رسوم قبیحہ پیچھے چھوڑ گیا ہوگا سب جان لے گا کیونکہ وہ اس کے سامنے آجائیں گے نیک کام کرنے والا خوش ہوگا بد کرنے والا روئے گا مگر رونے سے کچھ فائدہ نہ ہوگا فائدہ اس صورت میں ہے کہ ابھی سے سیدھا ہو کر چلے