سورة الإنسان - آیت 17

وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جنت میں انہیں ایک ایسا جام (٩) بھی پلا یا جائے گا جس میں زنجبیل (سونٹھ) کی آمیزش گی ہوگی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان اہل جنت کو ان باغات میں ایسے پیالے مزیدار اور لذیذ چائے وغیرہ سے بھرے ہوئے پلائے جائیں گے جن میں آمیزش خوشبودار اور سونٹھ کی ہوگی یعنی کھانے کے بعد بڑا مزیدار جنجر واٹر ان کو پلایا جائے گا