سورة الإنسان - آیت 15
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِآنِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان کے سامنے چاندی کے برتنوں (٨) اور شیشے کے پیالوں کا دور چلے گا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(15۔16) اور سنو ! اس کے علاوہ ان اہل جنت پر چاندی کے برتن رکابیاں وغیرہ اور گلاس پھیرے جائیں گے چاندی سے بنے ہوئے مگر صفائی میں گویا شیشے ہوں گے ان گلاسوں اور برتنوں کو اپنی ضرورت کے اندازہ کا پائیں گے