سورة الإنسان - آیت 11
فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو اللہ نے انہیں ان کی اس دن کی برائی (٧) سے بچا لیا اور انہیں چہرے کی شادابی اور فرحت عطا کی
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یعنی لوگ اس روز ایسے غمگین اور مغموم ہوں گے کہ کسی سے بولیں چالیں گے نہیں ان نیک لوگوں کو جو بےدیکھے اللہ کے خوف سے دہشت زدہ رہتے ہیں اللہ ان کو اس دن کی تکلیف سے بچالے گا نہ صرف بچائے گا بلکہ اور بھی کچھ دے گا یعنی ان کو تازگی اور خوشی نصیب ہوگی انشاء اللہ