سورة الإنسان - آیت 9

إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

( ان سے کہتے ہیں) ہم تمہیں صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے کھلا رہے ہیں، ہم نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ کوئی کلمہ شکر

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس خیال سے کہ اللہ ہم کو اس کا بدلہ دے اسی لئے موقع ہو تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تم مسکینوں قیدیوں وغیرہ کو محض اللہ کو راضی کرنے کے لئے کھلاتے ہیں اس کا احسان تم پر نہیں رکھتے اور نہ تم سے اس کا بدلہ یا شکریہ چاہتے ہیں یہ اس لئے کہتے ہیں کہ کھانا کھا کر غریب لوگ ان کے سامنے ذلیل نہ ہوں