سورة القيامة - آیت 18

فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس لئے جب ہم اس کی قراءت پوری کرلیں تو آپ اسے پڑھ لیا کیجئے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

جب ہم پڑھیں یعنی ہمارا فرستادہ فرشتہ جبرئیل پڑھے تو خاموشی سے اس کی قرأت کی پیروی کیا کرو یعنی دل لگا کر اسے سنتے رہا کرو