سورة القيامة - آیت 15
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
چاہے وہ اپنی معذرتیں پیش کرے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
چاہے کتنی ہی حیلے بہانے اور حجتیں کرے مگر دل اس کا مانتا ہے کہ میں ایسے کام کرتا ہوں کہ اگر جزا سزا کا اصول صحیح ہوا تو میری خیر نہیں