سورة القيامة - آیت 5

بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ آگے بھی گناہ کرتا رہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان لوگوں کی بدعملی نقطہ انکار نہیں بلکہ یہ منکر انسان یہی چاہتا ہے کہ اپنی عمر کے آئندہ کے حصے میں بدکاری ہی کرتا جائے ہمیشہ رنگ رلیاں کرے کوئی اسے نہ پوچھے چنانچہ اسی خیال میں اس کے منہ سے یہ نکل جاتا ہے۔ ع بابر العیش کوش کہ عالم دوبارہ نیس