سورة المدثر - آیت 43

قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ کہیں گے، ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہ جواب میں کہیں گے کہ میاں چھپانے کی کوئی بات نہیں نہ انکار کی جگہ ہے سب سے پہلے کہ یہ ہم نماز وغیرہ واجبات ضروریہ ادا نہ کرتے تھے المصلین کے معنی میں نماز ہی کا ذکر ہے مگر ہم نے عام کردیا کیونکہ شریعت اسلام میں نماز کے سوا اور احکام بھی فرض ہیں چونکہ نماز سب سے مقدم ہے اس لئے بطور اہم اس کو ذکر کیا۔ ہاں اس سے بڑا خطرناک امر ثابت ہوتا ہے کہ ترک نماز اتنا بڑا جرم ہے کہ باعث دخول نار ہے جیسے تکذیب یوم الدین موجب عذاب ہے پس جو لوگ مسلمان کہلا کر ترک نماز کے عادی ہیں ان کو اس آیت سے عبرت حاصل کرنی چاہیے کسی اھل دل نے خوب کہا ہے بے نمازو ! کیا غضب کرتے ہو تم حق تعالیٰ سے نہیں ڈرتے ہو تم کچھ نہ اپنے رب کی تم نے یاد کی عمر اپنی مفت میں برباد کی سر جھکا کاہل نہ ہو اٹھ تو سہی بندہ ہونے کی علامت ہے یہی