سورة المدثر - آیت 42

مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تمہیں کس چیز نے جہنم میں پہنچا دیا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان مجرموں کو مخاطب کر کے دریافت کریں گے کہ اے لوگو ! تم تو بڑے ذہین‘ ذکی معلوم ہوتے ہو پھر تم یہاں دوزخ میں کس وجہ سے داخل ہوئے۔ کیا تمہاری عقل پر فتور آگیا تھا کہ تم نے اپنے انجام بد کا خیال نہ کیا