سورة المدثر - آیت 40

فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ لوگ جنتوں میں ہوں گے، پوچھیں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(40۔41) بلکہ آرام کے باغوں میں ہوں گے وہاں رہ کر وہ بذات خود آرام پائیں گے اس آرام کی حالت میں آپس میں ایک دوسرے کو مجرموں کی بابت پوچھیں گے کہ وہ کہاں گئے یہاں وہ نظر کیوں نہیں آتے آخر ملائکہ کے بتانے سے وہ ان کو پہچان لیں گے