سورة الجن - آیت 25
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے، میں نہیں جانتا کہ جس عذاب (16) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ قریب ہے، یا میرا رب اس کے لئے ایک لمبی مدت مقرر کردیتا ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ سن کر فورا کہیں گے کہ تم جس عذاب سے ڈراتے ہو وہ کیسا ہوگا اس لئے اے نبی تو ان کو کہہ کہ میں نہیں جانتا کہ تمہارا موعودہ عذاب قریب ہے یا میرا پروردگار اس کو دور کر دے گا