سورة الجن - آیت 24
حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
(مشرکین شرک سے باز نہیں آئیں گے) یہاں تک کہ جب وہ اس عذاب (15) کو دیکھ لین گے جن کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا تب وہ جان لیں گے کہ مددگاروں کے اعتبار سے کون زیادہ کمزور ہیں اور کن کی تعداد زیادہ کم ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ اطلاع ان کو سنا دے مگر یہ خیال رکھ کہ ان کی ضد یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مرتے دم تک بھی نہ مانیں گے اور جب یہ لوگ اپنے موعودہ عذاب کو دیکھیں گے تو ان کو معلوم ہوجائے گا کہ کس فریق کے مددگار کمزور ہیں اور کون شمار میں کم ہے۔ یعنی یہ لوگ جو بار بار کہتے ہیں ہماری جماعت بہت ہے ہم ایک دوسرے کے مددگار ہیں اس وقت ان کو کیسے معلوم ہوگا ؟ اس طرح کہ عذاب میں مبتلا ہوں گے تو کوئی ان کا حال پرسان یا خبرگیران نہ ہوگا