سورة الجن - آیت 23
إِلَّا بَلَاغًا مِّنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ ۚ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میرا کام تو صرف اللہ کے احکام اور اس کے پیغاموں کو پہنچا دینا ہے، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا، اس کے لئے جہنم کی آگ ہے، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ہاں مجھے اللہ کی طرف سے صرف نصیحت کرنے اور پیغام پہنچانے کا اختیار ہے پس یہی میری ڈیوٹی ہے اور یہی میرا فرض منصبی ہے اس لئے مناسب بلکہ ضروری ہے کہ تیری ہی زبانی یہ اطلاع شائع ہوجائے کہ اب آئندہ کو جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی بے فرمانی کرے گا بس اس کے لئے جہنم کی سزا ہوگی وہ ہمیشہ اس میں رہے گا