سورة الجن - آیت 20
قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے میں تو صرف اپنے رب کو پکارتا (14) ہوں، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا ہوں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اے نبی ! تو ایسے لوگوں کو کہہ کہ تمہاری ایسی گھبراہٹ اور اضطراب سے کچھ نہ ہوا اور نہ ہوگا کیونکہ میں اللہ کے حکم سے صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی ایک کو شریک نہیں کرتا