سورة الجن - آیت 18

وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور یہ کہ مسجدیں (12) اللہ کی عبادت کے لئے ہوتی ہیں، پس تم لوگ اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور سنو یہ بھی میری طرف وحی ہوئی ہے کہ تمام مسجدیں خاص کر مسجد حرام خاص اللہ کی عبادت کے لئے ہیں پس تم ان مساجد میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو مت پکارا کرو ورنہ یہ فعل تمہارا مسجد کی غرض وغائت کے خلاف ہوگا