سورة الجن - آیت 7
وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور یہ کہ انہوں نے بھی گمان (٤) کرلیا تھا، جیسا تم نے گمان کرلیا تھا کہ اللہ کسی کو دوبارہ زندہ کرکے نہیں اٹھائے گا، یا کسی کو اپنا رسول بنا کر نہیں بھیجے گا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور یہ بھی جنوں نے اپنے مخاطبوں کو کہا کہ دیکھو ان گمراہ انسانوں نے بھی تمہاری طرح یہی سمجھ رکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہرگز کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا حالانکہ اب قرآن سننے سے معلوم ہوا کہ دوبارہ زندگی ہوگی اس لئے ہم جان گئے کہ واقعی وہ خیالات سب غلط تھے