سورة الجن - آیت 4

وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور یہ کہ ہمارا بیوقوف آدمی اللہ کی شان میں زیادتی کرتا تھا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور جنوں نے یہ بھی کہا کہ آج سے پہلے ہم شرک وکفر کی باتیں سنا کرتے تھے تو ان کی تصدیق کیا کرتے تھے لیکن اب معلوم ہوا کہ یقینا ہم میں سے بے وقوف لوگ اللہ کی ذات اقدس پر غلط باتیں کہا کرتے تھے