سورة نوح - آیت 2

قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہوں نے کہا، اے میری قوم ! میں تمہارے لئے پوری صراحت کے ساتھ ڈرانے (٢) والا آیا ہوں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

نوح نے اس الٰہی حکم کے موافق کہا اے میرے بھائیو ! تحقیق میں تم کو واضح الفاظ میں تمہاری بداعمالی پر اللہ کے عذاب سے ڈرانے والا ہوں۔