سورة الحاقة - آیت 7
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے اسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن کے لئے مسلط (٣) کردیا تھا، آپ انہیں اس آندھی میں اس طرح پچھڑے دیکھتے کہ جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جو ان پر سات راتیں اور آٹھ دن برابر مسلط رہی تھی یہ تو اس کی تندی کا ذکر ہے تاثیر اس کی یہ تھی کہ جس چیز کو چھو جاتی تھی وہ فنا ہوجاتی تھی پس تو اگر اس وقت ہوتا تو اس قوم عاد کو اس ہوا کے عذاب میں دیکھتا کہ اوندے پڑے مر چکے ہیں وہ درازی قد اور قوت جسمانی کے لحاظ سے ایسی ڈیل کے لوگ تھے کہ گویا کھجوروں کے اکھڑے ہوئے کھوکھلے تنے تھے