سورة التغابن - آیت 18

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

غائب وحاضر کا علم رکھنے والا، زبردست، بڑی حکمتوں والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہ غائب اور حاضر کو جانتا ہے بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے اس کے قدرتی کاموں میں کوئی مانع نہیں اس کے افعال بذات خود حکمت سے لبریز ہیں۔ مگر لوگ جلد باز ہیں کہ اس کے کاموں کی حکمت نہیں سمجھ سکتے۔ اللّٰھُمَّ عَلِّمْنَا الْحکمۃَ