سورة التغابن - آیت 10
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ جہنمی ہوں گے، وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، اور وہ بڑا برا ٹھکانا ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ان کے مقابل جنہوں نے ہماری (اللہ کی) ذات یا صفات سے انکار کئے اور ہماری آیات آفاقی یا قرآنی کی تکذیب کئے ہوں گے خواہ وہ کسی رنگ میں ہوں گے۔ وہ جہنمی ہوں گے ہمیشہ اس میں رہیں گے کوئی شخص ان کو اس عذاب سے نہیں نکال سکے گا وہ جہنم بہت بری جگہ ہے اس بری جگہ میں برے لوگ ہی جائیں گے۔